سپریم کورٹ اُپہار سنیما آتشزدگی کے مجرم گوپال انسل کی جانب سے جیل
کی سزا میں تبدیلی کے مطالبہ سے متعلق درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔عدالت عظمی نے گوپال
انسل کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد درخواست کی سماعت کے لئے چھ مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔گوپال انسل نے بھی اپنے بھائی سشیل انسل کی طرح سزا میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔